ابنا: کولکتہ ميں ايک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پي چدمبرم نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے اب بھي کھلے ہوئے ہيں ـ
انہوں نے کہا کہ ہم نکسليوں سے نقطہ نگاہ ترک کرنے اور خود سپردگي کا مطالبہ نہيں کر رہے ہيں بلکہ ہمارا کہنا يہ ہے کہ وہ تشدد بند کرکے مذاکرات کے لئے آگے آئيں ـ وزير داخلہ نے کہا کہ نکسلي تشدد سے نمٹنا دہشت گردي سے بھي زيادہ دشوار کام ہےـ
انہوں نے بتايا کہ حکومت نے متاثرہ ساٹھ اضلاع ميں سماجي اور معاشي ترقياتي امور کے لئے تينتيس ارب روپئے خرچ کرنے کا فيصلہ کيا ہےـ
.............
/169